ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سونے پر ٹیکس گھٹانے کی کیا منطق ہے؟: کانگریس

سونے پر ٹیکس گھٹانے کی کیا منطق ہے؟: کانگریس

Sun, 28 Jul 2024 11:06:02    S.O. News Service

نئی دہلی ، 28/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)  کانگریس نے بجٹ میں سونے پر مجموعی ٹیکسس کو موثر طور پر اٹھا لئے جانے کی معاشی منطق پر ہفتہ کے دن سوال اٹھایا۔ کانگریس نے کوٹک مہندرا اے ایم سی منیجنگ ڈائرکٹر و سی ای او نلیش شاہ کی مرکزی وزیر فینانس نرملاسیتارمن سے اِس خواہش کے بعد یہ ریمارک کئے کہ کسٹم ڈیوٹی میں کٹوتی کے مدنظر ہندوستان کے بڑھتے گولڈ امپورٹ بل پر نظر رکھی جائے۔

ایکس پر پوسٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ نلیش شاہ فینانشیل ورلڈ کا ایک قابل احترام نام ہے۔ وہ وزیراعظم معاشی کونسل کے رکن بھی ہے۔ دیگر ارکان کے برخلاف جو معیشت کو چھوڑ کر سارے مسائل پر بولتے ہیں، نلیش شاہ خود کو معیشت تک محدود رکھتے ہیں۔

انہوں نے سونے کی درآمدات پر جو حالیہ تبصرہ کیا ہے اسے سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے۔ مالی سال 2023-24ء میں ہندوستان نے جملہ 45.4بلین امریکی ڈالر کا سونا درآمد کیا۔

سال گزشتہ کے مقابلہ یہ لگ بھک 30 فیصد زائد ہے۔ سونے کی درآمدات سے بہت کم معاشی ترقی ہوتی ہے، اس کے باوجود بجٹ میں سونے پر امپورٹ ڈیوٹی 10 فیصد سے گھٹاکر 6 فیصد کردی گئی۔


Share: